: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/10اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز قومی دارالحکومت اور این سی آر میں اس دیوالی پر پٹاخوں کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ سپریم کورٹ نے یکم نومبرتک اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کے دوران اپنے ستمبر کے حکم میں فوری طور پر ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر تک قومی دارالحکومت علاقہ میں پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا تی ہے۔
عدالت نے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہے کہ پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی سے ماحول پر کسی طرح کا کوئی خاص فرق پڑتا ہے یا
نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے پٹاخوں کی فروخت کے لئے قبل میں جاری اپنے حکم میں مشروط اجازت دی تھی، جس کے خلاف اس فیصلے پردوبارہ غورکرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
دیوالی سے ٹھیک پہلے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے لوگ حیران ہیں۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ پٹاخوں کے بغیر دیوالی کس طرح منائی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر اس فیصلہ پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ اس بحث میں مشہور انگریزی مصنف اور فلم ساز چیتن بھگت بھی کود پڑے ہیں۔ انہوں نے کئی ٹویٹ کر کے اس فیصلہ پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ کیا کسی اور مذہب کے ان تیوہاروں پر بھی روک لگے گی جن میں خون بہایا جاتا ہے اور تشدد ہوتا ہے۔