: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:معروف فلمی اداکار اور سابق وزیر بابو موہن، جنہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے اندول اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑا تھا، کے اے پال کی قیادت والی پرجاشنتی پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔واضح رہے اسمبلی انتخابات سے پہلےاندول سیٹ کے الاٹمنٹ کولیکر پارٹی لیڈروں میں کافی رسہ کشی ہوئی تھی اور بابو موہن اسمبلی انتخابات
میں ہار گئے۔ بابو موہن، جنہوں نے حال ہی میں انتخابات کے بعد بی جے پی اور اس کے لیڈروں پر تنقید کی تھی، آخر کار پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن بابو موہن، جنہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے، حال ہی میں پرجا شانتی پارٹی کے پرچم کوتھام لیا۔امکانات ہیں کہ بابو موہن پرجا شانتی پارٹی کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات ورنگل سیٹ سے لڑے گی۔