the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئي) بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان نے آج بنگلہ دیش کے لئے پانچواں ریلوے روٹ ہلدی باڑي چلہاٹی ریلوے لائن کا آغاز کیا اور باہمی تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مابین ایک ورچوئل دو طرفہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین دستخط کیے گئے معاہدوں میں ہائیڈرو کاربن، ماحولیات، ثقافت، زراعت اور تجارت کے شعبے معاہدوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں اور عوامی شعبے کے منصوبوں کے ذریعہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹوں کے نفاذ کے لئے مالی اعانت، بنگال اور ہند- بنگلہ دیش میں سی ای او فورم کی تشکیل سے متعلق سمجھوتے شامل ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں وزرائے اعظم نے اعتراف



کیا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین 1965 سے پہلے کے ریلوے روٹوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چلہاٹی کے مابین ریلوے لائن کا مشترکہ افتتاح کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس ریل رابطے سے دونوں طرف کے لوگوں کے تعلقات اور باہمی کاروبار کو تقویت ملے گی۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے راجشاہی میں سٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ اور کھولنا میں کالججیٹ گرلز اسکول کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ-19 کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین ٹرینوں کی سروس بحال کی جائے گی۔ میٹنگ میں مسٹر مودی نے میانمار کے صوبہ راکھین سے بے گھر ہوئے تقریبا 11 لاکھ روہنگیا افراد کو پناہ اور انسانی امداد فراہم کرنے میں سخاوت کا مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کی ستائش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.