کیوبا/2فروری(ایجنسی) کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سابق انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے اپنی جان خود لے لی ہے۔ اینجل کاسترو جمعرات کو دارالحکومت ہوانا میں مردہ پائے گئے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔
اینجل کاسترو، فیدل کاسترو کے پہلے بیٹے اور "فیدلتو" کے نام سے مشہور تھے۔ وہ ایک جوہری طبیعیات دان تھے اور انھوں نے سابق سویت یونین سے تربیت حاصل کی تھی۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
کیوبا کے سرکاری اخبار گرانما کے مطابق ڈاکٹروں کا ایک گروپ گذشتہ کئی مہینوں سے اینجل کاسترو کا شدید ڈپریشن کی وجہ سے علاج کر رہا تھا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق اینجل کاسترو حالیہ مہینوں میں ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اپنی موت کے وقت وہ کیوبن کونسل آف سٹیٹ میں سائنسی مشیر تھے۔ انھوں نے کیوبا کی اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔