the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 25 اگست (یواین آئی) حکومت نے بدھ کے روز اینکرج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ میں 15000 کروڑ روپے تک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔اس میں بنگلور انٹر نیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ کے شیئر کی منتقلی اور اونٹاریو انک کی جانب سے سرمایہ کاری شامل ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ ایف ڈی آئی انفراسٹرکچر تعمیراتی شعبے اور ہوائی اڈے کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے والا ثابت ہوگا۔ یہ سرمایہ کاری ہندوستانی سرکار کی نجی شراکت داری کے توسط سے عالمی سطح کے ہوائی اڈے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق بنیادی



ڈھانچے کو فروغ دینے کے منصوبہ کو کافی حد تک توثیق کرے گا۔یہ سرمایہ کاری حال ہی میں اعلان کردہ قومی منیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) کے لیے بھی اہم ثابت ہو گا ، کیونکہ اس سے سڑکوں ، ریلوے ، ہوائی اڈوں ، اسٹیڈیموں ، بجلی کی ترسیل اور گیس سمیت پرائیویٹ آپریٹرز کو سرکاری انفراسٹرکچر اثاثے لیز پر دینے میں مدد ملے گی۔
اینکرج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ این ایم پی کے تحت آنے والے کچھ شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجویز بھی پیش کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری سے براہ راست روزگار بھی پیدا ہوگا کیونکہ کمپنی جس شعبے میں سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی جارہی ہے وہ سرمایہ اور روزگار پر مبنی ہے۔ تعمیراتی اور متعلقہ سرگرمیوں میں سرمایہ کاری سے بالواسطہ روزگار بھی پیدا ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.