سری نگر ، 2 اکتوبر :- نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگزار صدر عمر عبداللہ نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی وجہ سے قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مارے گئے افراد کے اہل خانہ اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سرحد پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کو
بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے لیڈران فائرنگ روکنے کے لئے کوئی بھی ٹھوس اقدام اُٹھانے کے موڑ میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فائرنگ لاحاصل عمل اور اس سے کسی کا فائدہ نہیں اُلٹا گولیوں کے تبادلے سے سرحدوں کے نزدیک گزر بسر کررہے عام شہریوں کی قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ہے اور یہ فائرنگ آبادی کے لئے مصیبت کا سامان بن کر آتی ہیں۔