the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر، 13 مارچ (یو این آئی) جموں کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی ختم کردی ہے۔
جموں کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر موصوف لیڈر کی نظر بندی کے خاتمے کے متعلق جاری کردہ حکمنامے کی کاپی کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: 'حکومت نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں'۔
واضح رہے کہ 83 سالہ فاروق عبداللہ پر 16 ستمبر 2019 کو پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا تھا۔ انہیں 5 اگست 2019، جس دن مرکزی حکومت نے



جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے منسوخ کی تھیں اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا، کو گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ جس کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، میں نظربند کیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ حکومت جموں کشمیر کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے: 'حکومت ڈاکٹر فاروق عبداللہ ولد مرحوم شیخ محمد عبداللہ ساکن گپکار سری نگر کے خلاف ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی طرف سے پی ایس اے کے تحت 15 ستمبر 2019 کے نظر بندی کے حکمنامے جس میں بعد ازاں توسیع کی گئی، کو منسوخ قرار دیتی ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.