the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ 19جنوری(ایجنسی)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے آج ممتا بنرجی کی دعوت کلکتہ میں منعقد "میگا ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی موجودہ حکومت نے ملک کے عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کردیا ہے۔جب کہ ہم ایک تھے اور ایک رہیں گے اور ہماری مذہبی شناخت کے ساتھ ہندوستانی بھی ایک بڑی شناخت ہے۔

فاروق عبدا للہ نے جموں و کشمیر میں حالات خراب کرنے کامودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کے حالات خراب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔جب تین بڑی سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے تیار تھیں توجلد بازی میں اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

فاروق عبد اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام



بھی اتنی ہی ہندوستانی ہیں جتنے ملک کے دوسرے شہری ہیں۔مگر اس کے باوجود ہمارے ساتھ تعصب سے کام لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے تمام شہری برابری ہیں، مذہب کے نام پر تفریق پیدا کرنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کا اس خمیازہ ہم سب کو بھگتنا پڑرہا ہے۔فاروق عبد اللہ نے اپنی تقریر میں موب لنچنگ، گھرواپسی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس سب کا ساتھ کہا ں چلا گیا۔


فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ممتا بنرجی مبارک باد کی مستحق ہیں، انہوں نے ملک کے عوام کو جوڑنے کی کوشش کی ہے، کلکتہ سے بلند ہونے والی آواز کشمیر سے کنیا کماری تک پہنچے گی اور ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر فسطائی قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔فاروق عبدا للہ نے کہا کہ صدیوں سے ہندوستان میں ہندو مسلمان مل جل کر ساتھ رہتے آئے ہیں اور آئندہ رہیں گے۔مگر گزشتہ چاڑھے چار سالوں میں جان بو جھ کر اس تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.