: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنڈی گڑھ، 9 نومبر (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور سرسا کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے ہفتہ کو کہا کہ کھاد نہ ملنے کی وجہ سے کسان کی خودکشی کا واقعہ ہریانہ حکومت کے لئے شرم کی بات ہے آج وہ بھیکھی والا گاؤں میں خودکشی کرنے والے کسان رام بھگت کے گھر تعزیت کے لیے پہنچیں۔ انہوں نے اہل خانہ کو تسلی دی انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں کسان ڈی اے پی کھاد
کے لیے خود کشی کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیر اعلیٰ نایب سینی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریاست میں ڈی اے پی کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیٹلائٹ سے معلوم ہو جاتا ہے کہ کون کہاں پر الی جلا رہا ہے ، لیکن حکومت کو کھاد کے لیے لمبی قطاریں نظر نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے جانا چاہا کہ کھاد ہے تو کسانوں کو کیوں نہیں مل رہی ، ڈی اے پی کے تھیلے کون بلیک میں بیچ رہا ہے۔