نئی دہلی، 11 ستمبر (ذرائع) دہلی-این سی آر میں مسلسل موسلا دھار بارش نے عام آدمی کی زندگی کو پریشان کردیا ہے۔ اس دوران دہلی-اتر پردیش کے غازی پور بارڈر کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
یہاں شدید بارش کے درمیان بھی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسان بارش میں بھیگتے ہوئے گھٹنوں تک کے پانی کے درمیان کسان دھرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں-
غازی پور بارڈر سے آئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لوگ تیزی سے شیئر
کررہے ہیں-
اس تصویر میں کسان یونین کے رہنما راکش ٹیکت اپنے ساتھیوں کے ساتھ سرک پر بیٹھ کر مرکز کے تین زرعی قوانین کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں-