نئی دہلی/2اکتوبر(ایجنسی) ہندوستانی کسانوں کے یونین کے بینر تلے "کاسان کرانتی پدیاترا" نے منگل کے روز جیسے ہی دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی ویسے ہی انہیں یوپی گیٹ پر روک لیا گیا، اس دوران پدیاترا میں شامل ہونے آئے کسانوں اور حفاظتی عملہ کے درمیان جھڑپ ہوگئی، ناراض کسان بیریگیڈ توڑ کر دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے، تو کسانوں کے غصے کو دیکتھے ہوئے حفاظتی عملہ نے کسانوں پر واٹر کنین چھوڑ دیا، اس دوران آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے، دونوں اور سے ہوئی جھڑپ میں
کئی کسانوں کے زخمی ہونے اور بے حوش بھی ہوگئے.
پولیس نے منگل کو غازی آباد سے دہلی آنے والے زیادہ تر راستوں کو بند کردیا ہے اور جہاں آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے وہاں سخت سکیورٹی انتظامات کئےگئے ہیں۔قومی شاہراہ نمبر 24سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے بندکی گئی ہے۔اس وجہ سے آنند وہار سے دہلی کے مختلف مقامات پر آنے جانے والی دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں بھی ان راستوں پر نہیں چل رہی ہیں۔سیما پوری بورڈر پر بھی پولیس کا سخت پہرا ہے جس کی وجہ سے وہاں جام لگا ہوا ہے۔