جھانسی : 14 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے جھانسی پارلیمانی حلقے میں منگل کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کا جو پیسہ انشورنس کمپنیوں کے پاس ہے اسے 30 میں واپس دلانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ چار جون کے بعد ملک کے کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔
یہاں کرافٹ میلہ میدان میں بندیل کھنڈ کی کافی اہم لوک سبھا سیٹ جھانسی سے انڈیا اتحاد کے امید وار اور کانگریس کے سینئر لیڈر پر دیپ جین آدتیہ کی حمایت میں ریلی کرنے سماج وادی پارٹی کے قومی صدرا
بھلیش یادو کے ساتھ پہنچے راہل نے کہا کہ ایک سال میں ہر کنبے کی ایک خاتون کے کھاتے میں ایک لاکھ روپے بھیجے جائیں گے۔
راہل نے ریلی مقام کے نزدیک ہی اسمارت سٹی کے تحت لگائے گئے رنگی برنگی چھتریوں پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اگر صرف چھاتے لگانے سے ہی اسمارٹ سٹی بن جاتی ہے تو میں ساری اسمارٹ سٹی بنادونگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے نوجوانوں سے کہا نالے میں پائپ ڈالو، گیس نکلے گا اور اس گیس پر پکوڑے تلو، ہم ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو ارب پتی اور خواتین کو لکھ پتی بنائیں گے۔