the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بلرامپور:11دسمبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے اترپردیش کے دہائیوں سے التوار کا شکار’ سریو نہر ر‘پروجکٹ ‘ میں تاخیر کے لئے گذشتہ حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لاپرواہ رویہ کا خامیازہ کسانوں کو سو گنا زیادہ قیمت ادا کر کے کرنی پڑی ہے۔
مودی نے ہفتہ کو سریو نہر راشٹریہ پروجکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کی حکومتوں پر ترقیاتی پروجکٹوں کو التوا میں رکھنے کے لئے جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ جب اس پروجکٹ کاا ٓغاز ہوا تھا تب اس کی قیمت 100کروڑ روپئے تھے آج اس پروجکٹ کو 10ہزار کروڑ روپئے



کے خرچ کے ذریعہ پورا کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’ پہلے کے لوگوں کی لاپرواہی کی قیمت ملک کے کسانوں کو 100گنا زیاد چکانی پڑی ہے۔ اگر یہ سہولیت پہلے ملتی تو کسانوں کی زندگی تبدیل ہوگئی ہوتی کسان خوشحال ہوتا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اترپردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ انتھ اور مرکزی وزیر برائے جل شکتی گجیندر سنگھ شیکھاوت سمیت دیگر وزراء کی موجودگی میں ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ سریو نہر راشٹریہ پروجکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ریاست کے جل شکتی وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ سمیت دیگر وزراٗ اور سینئر افسران موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.