نئی دہلی، 20 نومبر :- تمام طرح کی زرعی قرض معافی اور پیداوار کے مناسب اور کم از کم امدادی قیمت کی مانگ پرملک بھر کے 180 کسان تنظیموں کے ہزاروں کسان آج دارالحکومت کی سڑکوں پر اترے اور رام لیلا میدان سے پارلیمنٹ تک تاریخی احتجاجی مارچ
نکالا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی نے ’کسان مکتی سنسد‘ کا انعقاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملنی چاہئے۔