the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 30 نومبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان کو ملک کی طاقت قرار دیتے ہوئے زرعی مخالف تینوں قوانین کو رد کرنے کا مطالبے کیا اور کہا ہے کہ حکومت کو دہلی میں ڈیرا ڈالے کسانوں کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے ان قوانین کو رد کرنا چاہئے مسٹر راہل گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا کسان سیاہ زرعی قوانین کے خلاف سردی میں اپنا گھر، کھیت چھوڑ کر دہلی تک آپہنچا ہے اور ملک کے لوگوں کو حق اور ناحق کے درمیان اس جنگ میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حب الوطنی ملک کی طاقت کی دفاع ہوتی ہے ملک کی طاقت کسان ہیں۔ سوال یہ



پیدا ہوتا ہے کہ آج کسان سڑکوں پر کیوں ہیں۔ ہزاروں کلومیٹر دور سے چل کیوں آرہے ہیں، ٹریفک کیوں روک رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’مودی کہتےہیں کہ تینوں قوانین کسانوں کے مفادات میں ہیں۔ اگر یہ قانون کسان کے مفاد میں ہے تو یہ کسان اتنا مشتعل کیوں ہے، کسان خوش کیوں نہیں ہیں۔ یہ قانون نریندر مودی جی کے دو۔تین دوستوں کے لئے ہے۔ یہ قانون کسان سے چوری کرنے کے قانون ہیں اور اس لئے ہم سب کو مل کر ہندوستان کی طاقت کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ جہاں بھی یہ کسان بھائی ہیں وہاں عوام کو ، کانگرس کارکنوں کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہئے، ان کو کھانا دینا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.