نئی دہلی ، 9 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 500 سے زائد کسان اپنی جانوں کی شہادت دے چکے ہیں اور حقوق کے لئے کھیت سے لیکر سرحد تک لڑنے میں ماہر کسانوں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’کھیتوں اور ملک کی حفاظت کے لئے کسانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔ وہ کبھی ڈرے نہیں ہیں ۔ ہمیشہ کھرے اترے
ہیں۔
کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی حکومت سے کسانوں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کی لڑائی لڑنے والے کسانوں کو انصاف ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ’’کسان کو بھیک نہیں انصاف چاہئے۔ کسانوں کو غرورنہیں، حق چاہیے۔ تکبر کے تخت سے اتریئے، اقتدار کا نشہ چھوڑ یئے ، تینوں کالے قوانین کو ختم کرنا ہی واحد راستہ ہے‘‘۔