the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہيں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہے، بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں لگا رکھی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ " بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں بھی کٹوتی۔ نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی سرکار کے لئے صرف 3-4



صنعتکار دوست ہی بھگوان"۔
کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی اس سلسلے میں مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 210 کسان احتجاج کرتےہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اٹل ہيں۔
انہوں نے کہا کہ "مودی جی، آپ ملک کی تاریخ میں واحد بے رحم وزیر اعظم کے طور پر درج ہونے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درد کو نظر انداز کرنا آپ کی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اب تک 210 کسان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس اقتدار کی ضد چھوڑ کر راج دھرم کی پابندی کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.