the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرقئع:

ممبئی:انڈین ریڈیو کے گرینڈ اولڈ مین سے مشہورامین سیانی کا انتقال ہوگیاہے۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔ یہ اطلاع ان کے بیٹے راجل سیانی نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو ایچ این ریلائنس اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔ امین سیانی چہارشنبہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ انہیں جمعرات کو سپرد لحد کیاجائےگا۔ امین سیانی ہندوستان کے مقبول اناؤنسر رہے ہیں۔ انہیں بناکا گیت مالا سے مقبولیت ملی۔ یہ پروگرام ریڈیو سیلون پر آتا تھا۔ ان کا بہن بھائی کہنے کا انداز کافی مشہور تھا۔ انہوں نے ریڈیو پر تقریباً 54ہزار پروگرام تیار کئے اور مرتب کئے۔
امین سیانی کے بیٹے راجل سیانی نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے



کہا کہ امین سیانی کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس کے بعد انہیں ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ امین سیانی کو ان کے بھائی حامد سیانی آل انڈیا ریڈیو پر لائے تھے۔ دس سال تک انگریزی پروگرام کیا۔ کہا جاتا ہے کہ آل انڈیا ریڈیو کو مقبول بنانے میں انہوں نے خصوصی تعاون کیا ہے۔ یہی نہیں، امین سیانی بھوت بنگلہ، تین دیویاں، باکسر اور کٹلا جیسی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں۔
بناکا گیت مالا کی شروعات 1952 میں ہوئی تھی۔ پہلے یہ پروگرام ریڈیو سیلون پر آتا تھا اور اس کے بعد وِدھ بھارتی پر شروع ہوا۔ بناکا گیت مالا کا نام بعد میں سیباکا گیت مالا پڑ گیا۔ اس پروگرام کو 42 سال ہو گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.