the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 23 ستمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی فسادات میں فیسبک کے نائب صدر اجیت موہن کو سمن جاری کئے جانے کو چیلنج دینے والی عذرداری پر دہلی اسمبلی کی ’امن اور ہم آہنگی‘ کمیٹی کو بدھ کو نوٹس جاری کیا اور معاملےکی سماعت15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس کرشن مراری کی بنچ نے اجیت موہن کی جانب سے پیش ہورہے سینئر وکیل ہریش سالوے اور اسمبلی کی کمیٹی کے چیئرمین راگھو چڈھا کی جانب سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی دلیلیں سننے کے بعد کمیٹی کو نوٹس جاری کیا گیا۔
مسٹرسالوے نے دلیل دی ہے کہ اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے نجی طور سے پیش ہونا اور اسے



سزاکی دھمکی دینا بنیادی آزادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اس پر مسٹر سنگھوی نے دلیل دی ہے کہ کمیٹی کے ذریعہ مسٹر موہن کو ملزم کے طور پر نہیں بلایا گیا تھا بلکہ انہیں فیسبک کے غلط استعمال پر لگام لگانے کے لئے نظام تیار کرنے کے ارادے سے دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت عظمی میں سماعت کے پیش نظرکمیٹی کی آج کی مجوزہ میٹنگ رد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر موہن کے خلاف کسی بھی طرح کی تعزیراتی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
اس یقین کے بعد عدالت نےمعاملےکی سماعت کے لئے 15 اکتوبرکی تاریخ مقررکی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مسٹر موہن کی عذرداری کے نپٹانے تک کمیٹی کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.