نئی دہلی،29 ستمبر(یواین آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار ہوئی ایک بچی کا حوالہ دیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر منگل کو سخت حملہ کیا اور کہا کہ ریاست میں
امن و قانون اب حد سےزیادہ بگڑ گیا ہے۔
محترمہ واڈرا نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار ہونےوالی دلت بچی نے صفدرجنگ اسپتال میں دم توڑ دیا۔
دو ہفتے تک وہ اسپتالوں میں زندگی اور موت سے درمیان جھولتی رہی۔