the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 8 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹرسنجے کمار مشرا کی مدت میں کی گئی توسیع میں مداخلت سے انکار کردیا جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوائی کی ڈویژن بینچ نے غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مشاہدہ کیا کہ نادر اور غیر معمولی حالات میں مرکزی حکومت کے پاس ای ڈی کے ڈائریکٹر کی مدت کار میں دو سال توسیع کرنے کا اختیار موجود ہے۔
عدالت



نے کہا کہ پہلے سے چل رہی جانچ کو آسان بنانے کے لئے ایسی توسیع کی جاسکتی ہے۔
عدالت نے مرکزی حکومت کی طرف سے 13 نومبر 2020 کو جاری حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے تاہم واضح کیا کہ مسٹر مشرا کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جانی چاہیے۔
ڈویژن بنچ کی جانب سے جسٹس راؤ نے فیصلے کے کچھ حصے پڑھ کر سنائے۔ عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت کو تاہم مدت کار میں توسیع کے اپنے اختیار کو صرف غیر معمولی حالات میں استعمال کرنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.