: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاستی حج کمیٹیوں اور عازمین حج کے شدید مطالبہ کے پیش نظر حج درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وزارت اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائرکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او
ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں حج 2025 کے لیے بہت زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، بیشتر ریاستوں میں جلد ہی قرعہ اندازی کے ذریعہ عازمین کا انتخاب کروایا جائے گا۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس توسیع شدہ سہولت سے مستفید ہوں۔