: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کابل، 19 اکتوبر ( ژنہوا) افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک مسجد میں ہوئے شدید بم دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہو گئی ہے اور تقریبا 60 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ ننگرهار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ یہ دھماکہ جمعہ کو صوبے ننگر ہارمیں ضلع ہسکہ مینا کے جاو ڈیرہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں رات تقریبا ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو مسجد میں نصب کیا گیا تھا اور جس وقت لوگ نماز پڑھ رہے تھے اسی وقت یہ دھماکہ ہوا ۔افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے ٹویٹ
کر کے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ طالبان جنگجو مسلسل معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن مشرقی افغانستان بالخصوص صوبہ ننگرهار میں طالبان اور داعش کے دہشت گرد سرگرم ہیں ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک سنگین جرم ہے ۔ صوبہ ننگرهار کے محکمہ صحت کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا ہے کہ زخمی افراد میں سے 23 افراد کو بہتر علاج کے لیے جلال آباد بھیج دیا گیا ہے اور باقی افراد کا هسكہ ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔