the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 2 مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دو لاک ڈاؤن کا انہوں نے خود اعلان کیا لیکن تیسرا لاک ڈاؤن لاگو کرتے وقت وہ سامنے کیوں نہیں آئے اس کا ملک ان سے جواب چاہتا ہے۔
کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے عوام سے تالی، تھالی اور گھنٹی بجائی اور سب نے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ان کا متحد ہوکر ساتھ دیا لیکن جمعہ کو جب 17 مئی تک لاک ڈاؤن کو تیسری بار بڑھایا گیا تو اس کا اعلان کے لئے مسٹر مودی اور ان کی حکومت کو کوئی نمائندہ سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ہو گیا ہے کہ اس حکومت کی کورونا کے



خلاف کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگر حکومت کی اس سلسلے میں کوئی واضح منصوبہ بندی کی ہوتی تو خود مسٹر مودی پہلے کی طرح تیسرے لاک ڈاؤن کا اعلان عوام کے سامنے آکر کرتے اور انہیں اعتماد میں لیتے کہ ان کی اگلی منصوبہ بندی کیا ہے۔ اب یہ بھی واضح نہیں ہو رہا ہے کہ تیسری لاک ڈاؤن آخری ہوگا یا اس کے بعد بھی ملک کے عوام کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان نے کہا کہ کل جو تیسری لاک ڈاؤن شروع کیا گیا اس کو محض ایک سرکاری حکم کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔ اس حکم میں کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ ملک کو کورونا کو لے کر کچھ نہ بتایا گیا نہ مشورہ دیا گیا اور نہ اس سے پیدا ہوئے مشکل حالات کی معلومات دی گئی ہے۔ حکومت کے اس رویہ سے ملک کے عوام کے سامنے بے یقینی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.