نئی دہلی، 14 دسمبر:- ووٹ ڈالنے کے بعد بعد کئے گئے متعدد سروے (ایگزٹ پول) میں ہماچل پردیش اور گجرات کے اقتدار پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اکثریت سے قابض ہونے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ہماچل پردیش میں اقتدار کو بچانے اور گجرات میں حکمران بی جے پی کو پٹخنی دینے کی کانگریس کی جی توڑ کوششوں
کو عوام کی مطلوبہ حمایت حاصل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔
گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد مختلف میڈیا تنظیموں نے دونوں ریاستوں کے اپنے مابعد ووٹنگ سروے (ایگزٹ پول) پیش کئے جن میں کم و بیش ایک ہی قسم کا رجحان دکھایا گیا ہے۔