کرناٹک/12مئی(ایجنسی) کرناٹک کے 222 سیٹوں پر سنیچر کو ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔یہں شام 6 بجے تک قریب 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ایگزٹ پول میں کانگریس بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔وہیں لوگوں کی نظریں اب 15 مئی کے نتائج پر ٹکی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بازی کون مارے گا؟اب جو ایگزٹ پول آئے ہیں ان پر کتنا بھروسہ کیا جا سکتا ہے ۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ریاست میں صرف 224 سیٹیں ہیں لیکن دو سیٹوں پر آج ووٹنگ روک دی گئی ہے۔ایک سیٹ پر ووٹن بی جے پی امیدوار اور مستقبل کے ممبر اسمبلی بی این وجے کمار کی موت کے مد نظر روک دی گئی ہے۔دوسری آر آر نگر سیٹ پر ووٹنگ شناغتی کارڈ ملنے کی شکایت کے بعد ووٹنگ روک کر 28 مئی کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔