حیدرآباد، 7 مارچ (ذرائع) اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج آنے میں صرف 100 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور یوپی میں جیسے ہی ساتویں مرحلے کی پولنگ ختم ہوئی، تمام ٹی وی چینلز اپنے ایگزٹ پول کے ساتھ سامنے آگئے ہیں۔
ایگزٹ پولز کے ابتدائی نتائج کے مطابق اتر پردیش میں
بی جے پی کی واپسی ہو سکتی ہے جب کہ پنجاب میں سیٹیس کانگریس کے ہاتھ سے نکل عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ہاتھ میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔
اتراکھنڈ اور گوا میں بی جے پی کو کانگریس سے سخت مقابلہ مل سکتا ہے، حالانکہ منی پور میں بی جے پی دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔