: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/18ڈسمبر(ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے 2018ء سے نجی کمپنیوں کے تارکینِ وطن ملازمین اور مزدوروں پر ایک اضافی ماہانہ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ غیرملکی تارکین وطن ورکروں پر عاید کیے جانے والے اس ٹیکس کی مالیت تین سو سے چار سو ریال کے درمیان ہوگی اور یہ نجی شعبے کی کمپنیاں ادا کریں گی۔
اس ٹیکس کے نفاذ کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی
ملازمین اور مزدوروں کی جگہ مقامی شہریوں کو روزگار دلانا ہے کیونکہ بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کی وجہ سے ان کے لیے سعودی عرب میں کام کرنا مشکل ہوکر رہ جائے گا ۔ وہ ماہانہ تن خواہ میں صرف اپنا ہی پیٹ پال سکیں گے اور ان کے لیے آبائی ممالک میں اپنے خاندانوں کو رقوم بھیجنا مشکل بلکہ ناممکن ہوجائے گا۔
وزارت خزانہ نے گذشتہ سال کہا تھا کہ 2019ء میں نجی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین پر 600 سعودی ریال ٹیکس عاید کیا جائے گا اور 2020ء میں اس میں مزید 200 کا اضافہ کرکے اس کی مالیت 800 ریال کردی جائے گی۔