ذرائع:
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو دہلی ایکسائز پالیسی اسکام کیس میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
کویتا کو 16 مارچ کو سات دن کی ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا تھا اور اس میں گزشتہ ہفتہ کو تین دن کی توسیع کی گئی
تھی۔
کارروائی کے دوران، کویتا کے وکیل نتیش رانا نے ان کے نابالغ بیٹے کے امتحان کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست کی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکیل نے ضمانت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر عبوری ضمانت پر غور کرنا ہے تو جواب داخل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
درخواست ضمانت کی سماعت یکم اپریل کو ہوگی۔