جموں، 11نومبر:- جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔
تاہم گولہ باری کے اس تبادلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
style="text-align: right;">طرفین کے مابین گولہ باری کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا، جب مرکزی وزارت داخلہ کی ایک پانچ رکنی ٹیم صوبہ جموں میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے مسائل کو جاننے اور ان کا حل ڈھونڈ نکالنے کے لئے ریاست کے 2 روزہ دورے پر آئی ہوئی ہے۔