: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،26دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ مہذب اورامن پسند اقوام نے اتحاد و اتفاق، قومی جذبہ اور وطنی پرستی کی بنیاد پر دنیا میں اپنے ممالک کا نام روشن کرکے ترقی پذیر بنایا اور اپنی نئی نسلوں
کیلئے ایک خوشگواراورفارغ البال ماحول میسر رکھا انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے موجودہ گوناگوں حالات کو دیکھتے ہوئے ہم پر یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیکر اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر کل کی داغ بیل ڈالیں۔