نئی دہلی، 21 جنوری (ایجنسی) امریکہ میں مقیم ایک سائبر ماہر کے ہندستان میں استعمال کی جارہی الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ہیک کرنے کے دعوے کے کچھ دیر بعد ہی آج الیکشن کمیشن نے ایسے کسی اندیشہ کو مکمل طورپر خارج کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسا دعوی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہا ہے۔
text-align: start;">کمیشن نے ایک بیان میں امریکی ہیکر کے ذریعہ لندن میں منعقدہ پریس مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی اس بات پر قائم ہے کہ ملک میں انتخابات کے دوران استعمال کی جانے والی ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جاسکتی۔ ہم یہ بات دہراتے ہیں کہ ای وی ایم کی مینوفیکچرنگ نہایت نگرانی میں اور سیکورٹی کے تحت بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ اور الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ کرائی جاتی ہے۔