نئی دہلی،07اکتوبر(یو این آئی)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے پیر کو کہا کہ اترپردیش،اجودھیا میں رام مندر پرعدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام ہر کسی کو کرنا چاہیے اور یہی ملک کے لیے سب سے بہتر ہوگا محترمہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمے پر سماعت کے بعد آنے والے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے اور ہر جگہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہنی چاہیےانہوں نے ٹویٹ
کیا،’سپریم کورٹ کی اسپیشل بینچ کا بابری مسجد، رام جنم بھومی مقدمے پر ہردن کی شنوائی کے بعد آگے جو بھی فیصلہ آئے اس کا ہر کسی کو لازمی طور پر احترام کرنا چاہیے اور ملک میں ہر جگہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول قائم رکھنا چاہیے۔ یہی وسیع پیمانے پر عوامی مفاد میں سب سے بہتر ہوگا‘۔
سپریم کورٹ کی ایک اسپیشل بینچ بابری مسجد، رام جنم بھومی مقدمے کی سماعت کر رہی ہے جس کی معلنہ آخری تاریخ 18اکتوبرہے۔