the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ جس طرح سے کچھ ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں  اس سے تیسری لہر کے امکانات پیدا ہورہے ہیں لہذا سب کو مل کر اس پر قابو پانے کے لئے اکٹھا ہوکر تمام احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے اسے روکنے کی ضرورت ہے مسٹر مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چھ ریاستوں تمل ناڈو ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اڈیشہ ، مہاراشٹر اور کیرالہ کے وزرائے اعلی کے ساتھ کورونا انفیکشن پر بات کی۔ وزیر اعظم نے گذشتہ ہفتے شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی تھی۔ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت ان تمام ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ "پچھلے ڈیڑھ سال میں ہم سب نے مل



کر ایک دوسرے کے تجربات سے سبق حاصل کرکے کورونا وبائی بیماری کا مقابلہ کیا ہے۔ آج ہم ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں تیسری لہر کا امکان مسلسل نظر آرہاہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ بیشتر ریاستوں میں کیسوں کی تعداد میں کمی سے کچھ مہلت ملی ہے اور ماہرین یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ملک جلد ہی اس دوسری لہر سے نکل آئے گا لیکن گذشتہ ہفتے جو مجموعی معاملے آئے ہیں ان میں سے 80 فیصد ان چھ ریاستوں سے آئے ہیں تھےاور 84 فیصد موتیں بھی انہیں ریاستوں میں ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ "ابتدائی طور پر ماہرین یہ فرض کر رہے تھے کہ جہاں سے دوسری لہر شروع ہوئی ہے ، وہاں پہلے صورتحال قابو میں ہوگی۔ لیکن مہاراشٹر اور کیرالہ میں معاملات بڑھ رہے ہیں۔ یہ واقعی ہم سب کے لئے اور پورے ملک کے لئے سنگین صورت حال ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.