نئی دہلی،3دسمبر:- صدر رامناتھ کووند نے حساس، ہم آہنگی اور ایسے معاشرہ کی تعمیر پر زور دیا ہے جس میں ہر شخص کو ترقی کے یکساں مواقع ملیں اور وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرسکے۔
مسٹر کووند نے آج یہاں معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے
قومی ایوارڈ دینے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کا مستقبل اس کے شہریوں کو بااختیار بنانے پر منحصر ہے۔
’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ کے تصور پر آگے بڑھتے ہوئے تمام کو اس کے لئے مصروف عمل ہونا ہوگا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اس کی ترقی کے لئے یکساں مواقع ملیں۔