نئی دہلی،19 اپریل (ذرائع) ملک میں مئی کے مہینے سے کورونا ٹیکہ انداز کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور یکم مئی سے 18 سال سے ذیادہ عمر کے لوگ بھی ٹیکہ لگوا سکیں گے-
پی ایم مودی کی طرف سے پیر کو
کورونا حالات کو لیکر کی گئی لگاتار میٹنگوں کے بعد مرکزی حکومت نے یہ اعلان کیا-
حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ، کوویڈ 19 ٹیکہ اندازی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت سبھی بالغوں کو ٹیکہ کیا جائے گا-