اعتماد:
ETO موٹرز نے مرکزی دفتر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دارالسلام میں مجلس کے تعاون اور عمل آوری سے منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں مردوں اور عورتوں کو 30 الیکٹرک آٹو مفت فراہم کیے۔
مزید برآں، استفادہ کنندگان کو ماہانہ تنخواہ ملے گی۔ یہ پروگرام استفادہ کنندگان کو خودمختار بننے کے لیے
روزگار کا موقع فراہم کرے گا۔
حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کے تحت 100 استفادہ کنندگان کو اس فلاحی پروگرام کے نفاذ کے لیے انتھک مدد فراہم کر رہی ہے۔
پروگرام کا افتتاح صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسد الدین اویسی نے وائی ستیش ریڈی- چیرمین، TSREDCO اور محترمہ عظمیرا بوبی- ویمن ایمپاورمنٹ، صدر ای ٹی او موٹرس اور دیگر کی موجودگی میں کیا۔