نئی دہلی، 3 ستمبر (یواین آئی) حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے مقصد سے پبلک سیکٹر کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی کی جانے والےا يتھنال کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے 1.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک سال کے لئے نافذ العمل رہے گا۔
وزیر اعظم
نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کمیٹی کی منگل کو یہاں ہونے والی میٹنگ میں اس کو منظوری دی گئی۔ تیل کےوزیر دھرمیندر پردھان نے یہاں نامہ نگاروں کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چینی موسم 2019-20 کے لئے قیمتوں میں یہ اضافے کیا گیا ہے جو یکم دسمبر سے 30 نومبر 2020 تک کے لئے نافذ رہے گی ۔