حیدرآباد 27جو لائی (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے آج یوروپی ملک ایستونیا کی سفیر اور دیگر سفارتی عہدیداروں نے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ملاقات کی۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم مسٹرراو
نے اس ملاقات کی اطلاع اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ ایستونیا کی سفیر مس کیترین کیوی نے آج ان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انوویشن ایکو سسٹم،ڈیجیٹائزیشن اینڈ ایمرجنگ ٹیک اپلی کیشنس کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔