نئی دہلی،یکم دسمبر:- مرکزی حکومت نے بچوں اور ماؤں میں غذائیت کی کمی کے وسیع مسئلے سے نمٹنے کے لئے اگلے تین سال کے دوران 9046.17کروڑ روپے کے الاٹمنٹ سے قومی غذائی مشن کی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
right;">مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج یہاں یہ معلومات ایک پریس کانفرنس میں دی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کل دیر شام ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز منظوری کی گئی ہے۔