سری ہری کوٹا، 07 نومبر (یواین آئی) سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی) کے پہلے لانچ پیڈ سے ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) نے سنیچر کو یہاں ای او ایس۔01 اور دیگر ممالک کے نو تجارتی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔
ہندوستان کے پی ایس ایل وی نے سنیچر کو یہاں سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی) کے پہلے لانچ پیڈ سے بیرون ممالک کے نو تجارتی سیٹلائٹوں کے ساتھ ای او ایس۔ون۔01 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
اسرو کی طرف سے آج
جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل وی سی 49 الٹی گنتی کے دوران خراب موسم کی وجہ سے نو منٹ کی تاخیر کے بعد صبح 3.11 بجے یہاں ستیش دھون خلائی مرکز سے اڑان بھری۔ لانچنگ کے تقریبا 20 منٹ کے بعد گاڑی نے کامیابی کے ساتھ تمام سیٹلائٹ کو ایک ایک کر کے مدار میں رکھ دیا۔
اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون نے بتایا کہ "پی ایس ایل وی سی 49 کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں EOS-01 اور نو تجارتی سیٹیلائٹوں کو کامیابی کے ساتھ مدار میں نصب کردیا ہے۔ کووڈ ۔19 وبا کے دوران اس موقع پر کامیاب لانچنگ کے لئے سیٹیلائٹ ٹیموں کو مبارک باد دی۔‘‘