5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد/11جولائی(پریس نوٹ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا ہے کہ تلنگانہ کے نامور انجینئر نواب علی نواز جنگ بہادر نے جو عظیم خدمات انجام دی ہیں انہیں عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ 11جولائی کو نواب علی نواز جنگ بہادر کی 140 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر چیف منسٹر نے یہاں جاری کردہ پریس نوٹ میں مرحوم انجینئر کی خدمات کو زبردست خراج ادا کیا۔
arial","sans-serif";="" mso-ascii-font-family:calibri;mso-ascii-theme-font:minor-latin;mso-hansi-font-family:="" calibri;mso-hansi-theme-font:minor-latin;mso-bidi-font-family:arial;mso-bidi-theme-font:="" minor-bidi;mso-bidi-language:er"="">چیف منسٹر نے نواب علی نواز جنگ بہادر کی یوم
پیدائش کے موقع پر یوم انجینئرس تلنگانہ منانے کو ایک عظیم لمحہ قراردیا۔ نواب علی
نواز جنگ بہادر 11جولائی 1877ء کو پیداہوئے تھے۔ وہ نظام حیدرآباد کی حکمرانی کے
دوران چیف انجینئر تھے۔ اس وقت ریاست حیدرآباد میں بڑے آبپاشی پراجکٹس/عمارتوں
اور بریجس کی تعمیر بھی نواب علی نواز جنگ بہادر کے کارنامے رہے۔ عثمان ساگر/نظام
ساگر/حمایت ساگر اور علی ساگر ذخائر آب کی تعمیر بھی ان ہی کی مرہون منت ہے۔ وہ
ریوٹریننگ اینڈاریگیشن کی نیشنل پلاننگ کمیٹی کے صدر نشین بھی رہے۔نواب علی نواز
جنگ بہادر کے والد میرواعظ علی /دفتر ملکی میں اسٹنٹ سکریٹری کی حیثیت سےفائز تھے۔