the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے مبینہ شراب اسکام معاملے میں اروند کیجریوال کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ جانچ ایجنسی کی جانب سے دہلی کے چیف منسٹر کو بھیجا گیا یہ آٹھواں سمن ہے۔ اس سے پہلے اروند کیجریوال نے ای ڈی کے7 سمن کو نظر انداز کیا تھا۔
منگل کو ای ڈی نے ایک بار پھر اروند کیجریوال کو سمن بھیجا اور انہیں شراب کی پالیسی (دہلی ایکسائز پالیسی) سے متعلق معاملے میں 04 مارچ کو پوچھ گچھ کے لئے بلایاتھا۔خاص بات یہ ہے کہ دہلی کے چیف منسٹر پیر کو یعنی 26 فروری کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی کے سمن کا جواب دیتے ہوئے، عام آدمی پارٹی نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور اگلی سماعت 16 مارچ کو ہے، پھر بھی ای ڈی سمن بھیج رہی ہے۔
عآپ نے کہا کہ روزانہ سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا



انتظار کرنا چاہئے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی کے سمن سیاسی دباؤ تحت ایک آلہ ہے۔ اگر عدالت اسے ایسا کرنے کو کہتی ہے تو وہ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہوں گے۔
اس سے پہلے کیجریوال چھ سمن پر بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔چیف منسٹر نے ہمیشہ ان نوٹسوں کو غیر قانونی قرار دیا اور پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے ان سمن کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا تھا۔ کیجریوال نے ای ڈی کی کارروائی کے پیچھے کی وجہ پر بھی سوال اٹھایا تھا۔
واضح رہےکہ اروند کیجریوال کے بار بار سمن کو نظر انداز کرنے کے بعد ای ڈی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس پر دہلی کی عدالت نے کیجریوال کو 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔ تاہم اس سے پہلے ای ڈی نے اروند کیجریوال کو ساتواں سمن جاری کیا تھا اور انہیں 26 فروری کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.