نئی دہلی،17 اگست(ایجنسی) ہندوستانی سیاست کے عہد ساز شخصیت سابق وزیراعظم اٹل بہاری واچپئی کی آج یہاں روایتی طریقے سے، وید منتروں ورد اور فلگ شغاف نعروں کے درمیان پورے سرکاری احترم کے ساتھ آخری رسوم کی ادائیگی کی گئی۔
راجدھانی کے شانتی ون کے قریب راشٹریہ اسمرتی استھل پر بھارت رتن واچپائی کی گود لی ہوئی بیٹی نمتا بھٹا چاریہ نے ان کی چتا کو آگ لگائی اور خصوصی طور سے بلائے گئے پنڈتوں نے
بقیہ رسم کی ادائیگی کی۔ اوربندوقوں کی سلامی دی گئی۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوآ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانمبا نے واچپائی کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔