چنئی/7اگست(ایجنسی) ڈی ایم کے صدر ایم کرونا ندھی کا منگل کو طویل علالت کے بعد چنئی کے کاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یورنری ٹریکٹ انفکشن (یو ٹی آئی) سے متاثرہ 94 سالہ ایم کرونا ندھی کو کچھ دن پہلے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی حالت میں سدھار دیکھا جارہا تھا، لیکن پیر کی شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر بنائے ہوئے تھے اور آئی سی یو میں خصوصی ڈاکٹروں کا ایک پینل ان کا علاج کررہا تھا۔ کاویری اسپتال
نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
پانچ بار تمل ناڈو کے زیراعلیٰ اور 12 بار اسمبلی کے رکن رہے ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی بھی ایسے ہی ایک شخص تھے۔ ہندوستانی سیاست میں کرونا ندھی ایک الگ ہی شناخت رکھتے تھے۔ ان کے مداح انہیں کلائی نار کہہ کر بلاتے تھے، اس کا مطلب ہوتا ہے تمل آرٹ کا ماہر۔
کرونا ندھی نے پہلی بار 1969 میں وزیراعلیٰ کا حلف لیا تھا۔