سری نگر، 16 مئی (ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں تین جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع جبکہ قصبہ پلوامہ میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔