ذرائع:
کیا آپ بھی الیکشن والے دن چھٹی لیتے ہیں لیکن ووٹ ڈالنے میں بہت سست ہیں؟ اگر آپ گجرات میں رہتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے اب ایسے ملازمین پر نظر رکھنے کا انتظام کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن میں
ووٹنگ فیصد بڑھانے کا طریقہ نکالا ہے جس سے تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔ گجرات میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور کمیشن نے ریاست کی کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے مطابق ووٹ نہ دینے والے ملازمین کا نام سرے عام لیا جائیگا، یعنی ان کے نام کو عام کیا جائے گا تاکہ وہ شرمندگی محسوس کریں۔