نئی دہلی، 12اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت کی ایک خصوصی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے پیر کو روس کی کووڈ19ویکسین اسپوتنک وی کے ہنگامی استعمال کو منظوری دے دی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسین کے بعد اسپوتنک وی کورونا وائرس کا تیسرا ٹیکہ ہے جس کے استعمال کی
منظوری دی گئی ہے۔
روس کے مطابق اسپوتنک وی دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کووڈ ویکسین ہے۔اسے 55 سے زیادہ ممالک میں پہلے ہی رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔ روس کی خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے بتایا کہ ہندستان میں ہنگامی استعمال کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے والے ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز کے شیئر میں سات فیصد کااچھال دیکھا گیا۔