the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کولمبو/6مارچ(ایجنسی) سری لنکا نے فرقہ وارانہ تشدد کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں 10 دنوں کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا آج اعلان کردیا ۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا کے وسطی ضلع کینڈی میں مسلمانوں اور بدھسٹوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے ایک روز بعد ملک میں قانون و انتظام کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری لنکا میں گزشتہ ایک سال سے دونوں فرقوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھی ہے، جہاں شدت پسند بدھسٹ تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں پر عام لوگوں کو زبردستی مسلمان بنانے اور بدھسٹوں کے آثار قدیمہ کے مقامات پر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بعض



قوم پرست بدھسٹوں نے ملک میں روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی موجودگی کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔


سرکاری ترجمان دیاسری جے شیکھرا نے رائٹر کو بتایا کہ " کابینہ کی ایک خصوصی میٹنگ میں 10 دنوں کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کی آنچ ملک کی دیگر ریاستوں میں پھیلنے سے روکنا ہے"۔ سوشل میڈیا پر شائع پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ " فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے تشدد بھڑکانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.