the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/26جون(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے اسے سیاہ باب قرار دیا ہے۔مسٹر مودی نے منگل کو ٹویٹ کر کے کہا " میں ان تمام عظیم خواتین اور مردوں کی جرات کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے 43 سال پہلے لگائے گئے ایمرجنسی کا سختی سے مخالفت کی تھی۔ ان تنازعات نے آمریت کے باوجود لوگوں کی طاقت کو برقرار رکھا"۔انہوں نے کہا " ہندوستان میں ایمرجنسی کو سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جس کے دوران ہر ادارے کو توڑ دیا گیا تھا اور خوف کا ماحول پیدا کیا گیا تھا. نہ صرف لوگوں بلکہ خیالات اور فنکارانہ آزادی کو سیاسی



طاقت کے حصول کے لئے یرغمال بنا دیا گیا تھا"۔


وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا" آئیے ہم اپنی جمہوری روایت کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرتے رہیں۔ تحریر، بحث ومباحثہ، مشاورت، سوال ہماری جمہوریت کے اہم پہلو ہیں، جن پر ہمیں فخر ہے۔ کوئی بھی طاقت ہمارے آئین کے بنیادی اصولوں کو کبھی کمزور نہیں کر سكتاہے"۔قابل غور ہے کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 25 جون، 1975 کو ملک میں ایمرجنسی لگا دیا تھا جو 21 ماہ تک چلا۔25 اور 26 جون کی درمیانی شب سے ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.